14 مارچ 2020 - 13:06
حکومت کی ناقص پالیسی نے معیشت کو تباہ کردیا: راہل گاندھی

کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پالیسی نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی اقتصادی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ ہندوستان کی معیشت کو نریندرمودی اور ان کی پالیسی نے تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے بی جے پی کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اس ملک کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ  کی اقتصادی پالیسی کی پیروی کرے اس لئے کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو بہترڈھنگ سے چلایا ہے ۔

لیبلز